بنگلادیش

بنگلادیش میں مودی مخالف مظاہرے کے تیسرے روز پولیس فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈھاکا(عکس آن لائن)بنگلادیش میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ا?مد پر شروع ہونے والے مظاہرے کے تیسرے روز بھی پولیس فائرنگ سے مزید 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی میڈیاکے مطابق بنگلادیش کی آزادی کی 50 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد کردہ تقریب میں شرکت کے لیے بھارتی وزیراعظم کی ڈھاکا آمد پر شروع ہونے والے مظاہروں کے تیسرے روز بھی پولیس فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

جمعے کے روز سے شروع ہونے والے احتجاج میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13 ہوگئی۔ پہلے روز 5، دوسرے روز 6 اور تیسرے روز 2 مظاہرین ہلاک ہوئے۔بھارتی وزیراعظم کی آمد پر حفاظت اسلام کے 3 ہزار سے زائد کارکنان نے مرکزی شاہراہ بند کرکے گجرات میں مسلم کش فسادات پر احتجاج کیا اور ”مودی قصاب” ”مودی واپس جائو” کے نعرے لگائے تھے۔مظاہروں کو کچلنے کے لیے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے حکم پر دارالحکومت ڈھاکا کے ساتھ تین بڑے شہروں میں پیرا ملٹری فورس کو تعینات کردیا گیا ،مظاہرے حفاظت اسلام کی جانب سے کیئے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں