واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بنگلادیش میں گزشتہ اتوار کو ہونے والے انتخابات پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بنگلادیش میں گزشتہ اتوار کو ہونے والے انتخابات پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اورکہاکہ بنگلادیش میں ہونے والے حالیہ انتخابات، شفاف تھے اور نہ غیرجانبدار۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکا نے دیگر مبصرین کے ساتھ اپنے تاثرات شیئر کردیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ افسوس ہے کہ بنگلادیش کے انتخابات میں تمام جماعتوں نے حصہ نہیں لیا۔