پشاور(عکس آن لائن) بسیہ خیل بنوں میں نامعلوم افراد نے رکشے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رکشے میں سوارخاتون اور ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے ‘بنوں پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں زخمی دم توڑ گئے‘پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
