بندگوبھی

بندگوبھی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال اوربوائی کے شروع میں 2سے 3مرتبہ پانی دینے کی سفارش

فیصل آباد(عکس آن لائن):فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر کے بند گوبھی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال کی ہدائت کی گئی ہے اور کہاگیا ہے کہ فصل کی بوائی کے شروع میں اسے ایک ایک ہفتہ کے وقفہ سے 2سے 3مرتبہ پانی دیا جائے جبکہ بعد ازاں آبپاشی کا وقفہ بڑھا کر 15دن کر دیا جائے تاکہ بیج کو جمنے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ریسرچ انفارمیشن یونٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ترجمان نے کاشتکاروں سے کہا کہ فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی بھی اشد ضروری ہےٕ

جس کیلئے بروقت گوڈی کرنی اور پودوں پر مٹی چڑھا دینی چاہیے تاکہ فصل کا اگا متاثر نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ اگر جڑی بوٹیوں کی تلفی کے دوران مرے ہوئے پودے نظر آئیں تو انہیں نکال کر نئے پودے لگا دینے چاہئیں تاکہ وقت، پانی، کھادوں، سپرے کا ضیاع نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ مزید معلومات و رہنمائی کیلئے کسی بھی وقت محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے مشورہ کیااور رہنمائی لی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں