بلیو ورلڈ سٹی

بلیو ورلڈ سٹی کی جانب سے گرانا ایکسپو کے دوران کینال روڈ لاہور پر واقع سمارٹ سٹی لانچ کر دیا گیا

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان میں سیاحتی سرگرمیوں کے لئے خاص طور پر متعارف کرایا گیا بلیو ورلڈ سٹی، ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقد ہونے والے گرانا پراپرٹی ایکسپو میں صارفین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ جبکہ بلیو ورلڈ سٹی اور مؤکل ہاؤسنگ کے کینال روڈ لاہور پر جدید تعمیراتی منصوبے سمارٹ سٹی کو بھی لانچ کر دیا گیا جس میں صارفین نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ بلیو ورلڈ سٹی نے بطور ڈائمنڈ پارٹنر گرانا ڈاٹ کام کے پہلے پراپرٹی ایکسپو میں شرکت کی اور بلیو ورلڈ سٹی، سمارٹ سٹی، بلیو ٹاؤن سفائیر اور عوامی ریذیڈنشل کمپلیکس نمائش کے لئے پیش کئے گئے۔گرانا ایکسپو میں چیئرمین بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور سی ای او بلیو ورلڈ سٹی چوہدری نعیم اعجاز ،سمارٹ سٹی کے جے وی پارٹنر ، مؤکل ہاؤسنگ کے ایم ڈی سردار عادل عمر ، ڈائریکٹرز سردار عاقل عمر ،سردار کامل عمر سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداران کے ہمراہ ایکسپو کا افتتاح اور سمارٹ سٹی کو لانچ کیا۔ ایکسپو کے دوران کثیر تعداد میں سرمایہ کاروں نے بلیو ورلڈ سٹی کے اسٹال کا رخ کیا، جہاں بلیو ورلڈ سٹی کی باخبر سیلز ٹیم نے انہیں محفوظ اور منافع بخش سرمایہ کاری کے حوالے سے مفید معلومات فراہم کیں اور خصوصی ڈسکاؤنٹس بھی دئیے گئے۔


اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین بلیو ورلڈ سٹی سعد نذیر نے کہا کہ پاکستان میں روایتی منصوبوں سے ہٹ کر منفرد اور جدید منصوبوں کے ذریعے رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو نئی جہت سے متعارف کروانے کے لئے کوشاں ہیں۔ کینال روڈ لاہور پر سمارٹ سٹی اور چکری روڈ راولپنڈی میں ملک کا پہلا سیاحت کے لئے مخصوص شہر بلیو ورلڈ سٹی متعارف کرانا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو دبئی اور سنگاپور کے معیار تک لے جانے کے لئے مستقبل قریب میں بلیو ورلڈ سٹی، بلیو ٹاؤن سفائیر اور سمارٹ سٹی جیسے مزید منصوبے بھی متعارف کروائیں گے۔
سی ای او بلیو ورلڈ سٹی چوہدری نعیم اعجاز کا کہنا تھا کہ بلیو ورلڈ سٹی میں فراہم کی جانے والی سہولیات بالخصوص سیاحت کے فروغ کے لئے واٹر تھیم پارک،دنیا کے سب سے بلند ہارس ماسکوٹس اور دیگر تفریحی مواقع اسے ملک کے دیگر رئیل اسٹیٹ منصوبوں سے مکمل طور پر الگ اور جدید منصوبہ ثابت کرتے ہیں۔
سمارٹ سٹی کے جے وی پارٹنر ، مؤکل ہاؤسنگ کے ایم ڈی سردار عادل عمر اور ڈائریکٹر سردار عاقل عمر کا کہنا تھا کہ کینال روڈ لاہور کی پُرکشش لوکیشن پر سمارٹ سٹی متعارف کروایا ہے جو اپنی سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات، سمارٹ فیچرز اور عالمی معیار کے جدید انفراسٹرکچر کی بدولت رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کا ایک منفرد اور جداگانہ منصوبہ ثابت ہو گا۔ سمارٹ سٹی لاہور میں کی جانے والی سرمایہ کاری صارفین کو ایک سمارٹ طرزِ زندگی کی طرف لے جانے کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ہو گا۔
جاری کردہ: ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا افیئرز، بلیو ورلڈ سٹی
برائے رابطہ: مینجر میڈیا افیئرز اینڈ پی آر
0092-333-4159249

اپنا تبصرہ بھیجیں