یونی ورسٹی میں طلبا و طالبات

یونی ورسٹی میں طلبا و طالبات کے لئے یونیفارم لازمی قرار

کوئٹہ(عکس آن لائن) بلوچستان یونی ورسٹی میں طلبا و طالبات کے لئے یونیفارم پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے، بغیر یونیفارم داخلے کی اجازت نہیں ہوگی،

یونیفارم کا مقصد غیر متعلقہ افراد کا داخلہ روکنا ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان یونی ورسٹی میں طلبا و طالبات کے لئے یونیفارم لازمی قرار دے دیا گیا، یونی ورسٹی آف بلوچستان کے رجسٹرار نے سرکلر جاری کیا ہے ، جس کے مطابق آئندہ سال دو مارچ سے طلبا و طالبات کے لئے یونیفارم پہننا لازمی ہے.

بغیر اجازت کسی بھی طالب علم کو یونیورسٹی میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔سرکلر میں طلبا و طالبات کو مخصوص دکان سے یونیفارم خریدنے کی تاکید بھی کی گئی ہے، انتظامیہ کے مطابق ایسا کرنے کا مقصد یونیورسٹی میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ روکنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں