لاہور (عکس آن لائن ) بلوچستان کے مختلف یونیورسٹیوں سے طلبا اور کھلاڑیوں کے یوتھ وفد نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا دورہ کیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی فوڈ اتھارٹی کے انتظامی اور آپریشنل کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی طلبا کو فیلڈ پریکٹس کا موقع فراہم کرنے والا بہترین ادارہ ہے، بلوچستان کے نوجوان بہت باصلاحیت اور ہونہار ہیں، سپورٹس کی دنیا میں بلوچستان کے نوجوانوں نے ملک کا نام روشن کیا ہے، بلوچستان کی بیٹیوں نے تعلیم اور کھیل دونوں میں اپنا نمایاں نام پیدا کیا ہے۔
مدثر ریاض ملک نے کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو سپورٹس اور سکلزکی طرف لانا ہے، کھیل طلبا کوچست اورصحت مند رکھنے میں مدد دیتے ہیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی بلوچستان کے طلبا کے لیے بھی ٹریننگ پروگرام کا آغاز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مل کر مختلف ملاوٹ مافیا کے خاتمے کے لیے کام کر رہی ہے، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کومکمل فعال کرنے کے لیے ہر ممکن راہنمائی کی جا رہی ہے۔