zahoor-baladi

بلوچستان کا چار سو پینسٹھ ارب روپے کا بجٹ پیش،صوبائی وزیر خزانہ

کوئٹہ (عکس آن لائن ) صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان کا چار سو پینسٹھ ارب روپے کا بجٹ پیش کیا گیا.

جبکہ گزشتہ سال چار سو انیس ارب روپے کا بجٹ پیش کیا گیا تھا۔

وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلیدی نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں کہا کہ اس سال ملک میں معاشی بحران ہے۔

اس سال این ایف سی میں ہمیں دو سو اکیاون ارب روپے ملیں گے.

این ایف سی کی مد میں بلوچستان کو تیس ارب روپے کم ملیں گے.

بلوچستان حکومت نے صحت توانائی سمیت مختلف شعبوں میں ٹیکس کی چھوٹ دی ہے۔

بلوچستان اینڈومنٹ فنڈ کے تحت 1ہزار افراد نے علاج کروایا ہے۔

وزیر خزانہ ظہور بلیدی نے مزید کہا کہ تین ارب روپے سوشو اکنامک کے لئے انویسٹ کئے ہیں.

تاکہ وبائی امراض سے نمٹ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے لئے ایک ارب کی ہیلتھ انشورنس اسکیم لارہے ہیں۔

ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے ایک ارب روپے رکھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں