میانوالی(عکس آن لائن)وزیرِ اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی میانوالی میں شہید میجر بابر خان نیازی کے گھر پہنچے اور اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔اس موقع پر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میجر بابر خان شہید کا قرض دار ہے، میجر بابر شہید نے بلوچستان کے عوام کے لیے اپنی جان قربان کی۔انہوں نے کہا کہ میجر بابر شہید کا خون ہمارے بچوں کی حفاظت میں گرا، بلوچستان کے لوگ اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے۔وزیرِ اعلی بلوچستان نے کہا کہ یہ جنگ عوام، فوج، عدلیہ اور انٹیلی جنس اداروں سمیت ہم سب نے لڑنی ہے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ امن بحال کر کے عوام کو جانی و مالی تحفظ دینا ہماری آئینی ذمے داری ہے، دہشت گردوں کا قلع قمع کر کے دم لیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کا موزمبیق میں سمندری طوفان کے باعث جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس
- امریکہ چین کے بارے میں اپنے غلط تصور کو درست کرے، چینی وزارت دفاع
- چائنا میڈیا گروپ نے سال 2025 کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کا پرومو جاری کردیا
- بیجنگ 12345 ہاٹ لائن کی وسیع مقبولیت
- چین اور سربیا کے درمیان دوطرفہ تجارت نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے، وزیر اعظم سربیا