ادویات فروخت

بلا لائسنس غیر رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان(عکس آن لائن)بلا لائسنس غیر رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا، متعدددوا فروشوں کی دوکانیں سیل کردیں، چیف ڈرگ انسپکٹر الحاج اورنگزیب چوہدری، صوبائی سینئر ڈرگ انسپکٹر عبدالحفیظ مروت، ضلعی ڈرگ انسپکٹر حاجی عمران خان برکی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے مضافات تحصیل کلاچی اور پروآ میں بلا لائسنس غیر رجسٹرڈ و بلا وارنٹی ادویات کیخلاف کاروائی کی۔

ڈرگ انسپکٹر نے گزشتہ ماہ کے دوران دوا دروشوں کی دوکانیں سیل کرنے اور بھاری مقدار میں غیر رجسٹرڈ ادویات قبضے میں لیکر کیسز رجسٹرڈ کئے جبکہ سرکاری ہسپتالوں کو سپلائی کی جانے والی ادویات کے بھی نمونے حاصل کرکے تجزیہ کیلئے لیبارٹری ارسال کردیئے۔ ڈرگ انسپکٹر نے دوا فروشوں پر زور دیا کہ وہ بل وارنٹی کے ساتھ خریدو فروخت کریں۔ غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ انہوں نے مجسٹریٹ پولیس کے ہمراہ دوکانوں کی تفصیلی چیکنگ کی اور ادویات کے نمونے لیکر لیبارٹری تجزیئے کیلئے ارسال کردیئے۔ پی ڈی سی اے کے عہدیداروں نے کاروائی کا خیرمقدم کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں