لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکار و ہدایتکار ارباز خان نے کہا ہے کہ پشتو فلم انڈسٹری کامیاب جارہی ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ پشتو فلموں کا بلا تعطل بننا ہے ،سرمایہ کاروں کو چاہیے کہ پنجابی فلمیں بنانے کے لئے آگے آئیں ۔ ایک انٹرویو میں ارباز خان نے کہا کہ پشتو فلمیں انتہائی معیاری ہیںجنہیں اردو اورپنجابی زبان میں ملک کے مختلف حصوں میںپیش کیا جا سکتا ہے جس سے ہماری انڈسٹری کو سہارا ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اردو کے ساتھ پنجابی فلموںکے بننے کی تعداد بھی کم ہو گئی ہے جس سے فلم انڈسٹری شدیدبحرانی کیفیت سے دوچار ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سرمایہ کارو ں کو چاہیے کہ پنجابی فلمیں بنائیں اور اسے پنجاب بھر میں نمائش کرنے سے کامیابی کے زیادہ مواقع ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کی برازیل سے چین واپس روانگی
- چین میں صنعتی روبوٹس کی کثافت دنیا میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی
- چین برازیل کے ساتھ باہمی تعلقات کی مزید ترقی کا خواہاں ہے، چینی وزارت خارجہ
- چین اور برازیل کے تعلقات دوطرفہ تعلقات گلوبل ساؤتھ کو فائدہ پہنچائیں گے، چینی میڈیا
- برا زیل کے ساتھ اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مسلسل مستحکم کیا جائے، چینی صدر