اسلام آباد (عکس آن لائن)چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کا امیدوار ہوں، ووٹ کیلئے ہر جگہ جاسکتا ہوں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے پاس بھی ووٹ مانگنے جائوں گا۔پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صادق سنجرانی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی الیکشن جیت کر سینیٹر بن گئے، وہ ان کے پاس بھی ووٹ مانگنے گئے تھے۔صادق سنجرانی نے کہا کہ سب کو ساتھ لے کر چلنا ہی جمہوریت کا حسن ہے۔انہوں نے کہا کہ جب یوسف رضا گیلانی کے پاس جاسکتا ہوں تو پھر سب کے پاس جاسکتا ہوں۔
