فرخ حبیب

بلاول صاحب، گلگت بلتستان انتخابات میں آپکے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط اور بدترین شکست ہوئی، فرخ حبیب

اسلام اباد(عکس آن لائن)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول صاحب، گلگت بلتستان کے حالیہ انتخابات میں آپکے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط اور بدترین شکست ہوئی، آزادوجموں کشمیر الیکشن میں بھی ایسی ہی شکست آپ کی منتظر ہے، پوری قوم جانتی ہے کہ گلگت بلتستان کے الیکشن سے قبل بھی آپ ایسے ہی بل بلا رہے تھے،

کشمیری بلاول جیسے بنارسی ٹھگ کو انتخابات میں مسترد کرے گے۔ اتوار کو کا بلاول کے بیان پر ردعمل میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ بلاول ، ذرداری کی کرپشن کے وارث ہے،کشمیریوں کو پتہ ہے عمران خان ہی ان کا سچا سفیر اور نجات دہندہ ہے،عمران خان کی کاوشوں سے مسئلہ کشمیرسے دنیا واقف ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب، آپ کو اور آپکی پارٹی کو کرپشن اور حکومت پر تنقید برائے تنقید کے اور کچھ آتا بھی نہیں،آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی پوزیشن سب سے بہتر ہے،وہاں پی ٹی آئی کی ہی حکومت بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے جس الیکشن میں بلاول اور مریم گئے وہاں پی ٹی آئی کو ریکارڈ ووٹ حاصل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام اگر کسی جماعت کو حقیقی عوامی پارٹی سمجھتے ہیں تو وہ پاکستان تحریک انصاف ہی ہے۔ قبل ازیں اتوار کو یہاں بارایسوسی ایشنز میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔وفاقی وزیر قانون و انصاف فروغ نسیم، پارلیمانی سیکرٹری قانون و انصاف ملیکہ بخاری،اراکین پارلیمنٹ،ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران کی کثیر تعداد موجود تھی۔

وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ملک کی بنیاد قائداعظم جو کہ ایک وکیل تھے نے رکی تھی، قائداعظم نے بھی کالا کوٹ اور ٹائی پہنی تھی،وہ عظیم انسان اور عظیم لیڈر تھے،جنہوں نے آزاد مملکت حاصل کرنے کے لئے مرکزی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ میںں نے عملی جدوجہد کا آغاز عدلیہ بحالی تحریک میں کیا، وکلا تحریک کا حصہ رہا بڑے قریب سے دیکھا کہ وکلا تحریک میں لوگوں نے پولیس گھر بلا کر گرفتاریاں دیں لیکنعمران خان واحد لیڈر ہیں جنہوں نے گھر کی بجائے میدان عمل میں گرفتار ہوئے،جیل میں بھی رہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی قانون سازی میں بار ایسو سی ایشنز وزارت قانون کا ساتھ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں