بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت نہ کرنیکافیصلہ

کراچی(عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کوئٹہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ کیاہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت نہ کرنیکافیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج(بدھ)21 اکتوبرگلگت بلتستان جائیں گے، جہاں وہ الیکشن مہم کا حصہ بنیں گے۔ مہم کے باعث وہ کوئٹہ جلسے میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔بلاول بھٹو زرداری کی غیر حاضری میں پی پی کی سینیر قیادت جلسے میں پارٹی کی نمائندگی کرے گی۔

سامنے آنے والے ناموں کے حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ یوسف رضا گیلانی یا راجہ پرویز اشرف پی پی کی نمائندگی کریں گے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ ( پی ڈی ایم ) کو بلاول کی مصروفیات اور جی بی کی الیکشن مہم سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں جلسہ25اکتوبرکو ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں