بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے وسطی پنجاب میں بھرپور سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وسطی پنجاب میں بھرپور سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ بتایاگیا ہے کہ بلاول بھٹو فروری کے آخری ہفتہ سے ساہیوال ڈویژن سے اپنے دورہ کا آغاز کریں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن میں ورکرز کنونشز سے خطاب کریں گے۔بلاول بھٹو اوکاڑہ میں کسان کنونشن ،لاہور میں وومن کنونشن، یوتھ کنونشن اور طلبا ء کنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی لاہور میں میڈیا کنونشن اور تین اضلاع کے ورکرز کنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو نے ساہیوال ڈویژن کے اضلاع اوکاڑہ، پاکپتن اور ساہیوال کی ڈسٹرکٹ بارز سے بھی خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔بلاول بھٹو زرداری ان اضلاع میں ایک رات قیام بھی کریں گے۔ سیاسی سر گرمیوں کے لئے کی گئی منصوبہ بندی کے مطابق بلاول بھٹو گوجرانوالہ، گجرات ااور منڈی بہا اؤلدین کے اضلاع میں ورکرز کنونشن ،جہلم میں بھی کسان کنونشن اور گوجر خان میں وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں