کراچی(عکس آن لائن)سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو عالمی برادری میں پاکستان کا مقدمہ پیش کرنے کے لیے آگے آئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں ناصر حسین شاہ نے لکھا کہ بلاول بھٹو مخلوط حکومت کے کابینہ کے رکن ہیں جہاں تمام اتحادی جماعتوں کی مرضی اور ووٹ سے شہباز شریف وزیراعظم ہیں۔
اسی اتحاد میں پاکستان کی کامیابی مضمر ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ بلاول صاحب عالمی برادری کے سامنے پاکستان کا مقدمہ بہتر انداز میں پیش کرنے کے لیے آگے آئے ہیں۔