اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زر داری نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد ہندو کمیونٹی کو دیوالی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلز پارٹی بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے نظریئے و عہد کی حقیقی وارث ہے۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ دیوالی کو جہالت پر شعور اور برائی پر اچھائی کی فتح کے طور پر منایا جاتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ دعاگو ہوں، برائی کی تمام قوتیں نیست و نابود ہوکر امن، سکون اور مساوات پر مبنی ایک نئے دور کا محرک بنیں۔
انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے نظریئے و عہد کی حقیقی وارث ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو خواہ ہزاروں جیالوں نے اسی نظریئے کے خاطر اپنی جانوں کے نذرانے دیئے۔ انہوںنے کہاکہ ملک کا آئین تمام شہریوں کو اپنی مذہبی عبادات ادا کرنے اور تہوار منانے کے یکساں حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔