بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری کی ہندو برادری اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں رنگوں کا قدیم تہوار ہولی منانے والوں کو مبارکباد

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہندو برادری اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں رنگوں کا قدیم تہوار ہولی منانے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ ہولی کا تہوار برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت بھی ہے،شہید بھٹو کی جانب سے قوم کو دیا گیا متفقہ آئین، ہندو برادری سمیت پاکستان میں تمام اقلیتوں کے یکساں حقوق کی ضمانت ہے۔

اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ ہولی کا پیغام محبت، امن اور بھائی چارہ ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہولی کا تہوار برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت بھی ہے۔ انہوںنے کہاکہ آج جب عدم برداشت و عدم رواداری میں اضافہ ہورہا ہے، ایسے میں ہولی کے پیغام کو فروغ دینا غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ شہید بھٹو کی جانب سے قوم کو دیا گیا متفقہ آئین، ہندو برادری سمیت پاکستان میں تمام اقلیتوں کے یکساں حقوق کی ضمانت ہے۔ انہوںنے ہولی منانے والوں سے اپیل کی کہ کووڈـ19 وبا کے خاتمے اور پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کے لیئے خصوصی دعائیں مانگیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں