وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری کی شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (عکس آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ وطن کی دھرتی کو وطن دشمنوں سے پاک کرنے کیلئے پر عزم ہیں،دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کا عبرت ناک انجام ہوگا۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے خودکش دھماکے میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے جوان کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور کہاکہ چیک پوسٹ پر اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے وطن کے قابل فخر بیٹوں نے جانیں قربان کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔وزیر خارجہ نے خودکش دھماکے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا ء کی ۔ انہوںنے کہاکہ وطن کی دھرتی کو وطن دشمنوں سے پاک کرنے کیلئے پر عزم ہیں، دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کا عبرت ناک انجام ہوگادریں اثناء سابق صدر آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ چیک پوسٹ پر سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے جوانوں نے دشمنوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے۔ انہوںنے کہاکہ قوم کو ایسے بہادر بیٹوں پر فخر ہے۔آصف علی زرداری نے شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔

آصف زر داری نے کہاکہ وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کا خون رائیگاں نہیں ہوگا۔ اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے خودکش دھماکے میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے جوان کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور کہاکہ محافظین وطن نے دھرتی ماں پر جانیں نچھاور کیں۔ نیر بخاری نے شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوںنے کہاکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں