بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری کا گلوکارہ نیرہ نور کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد (نمائندہ عکس)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلوکارہ نیرہ نور کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ چیئر مین پیپلز پارٹی نے اپنے بیان میں کہاکہ گلوکارہ نیرہ نور کے انتقال سے موسیقی کی دنیا کی بڑی آواز خاموش ہوگئی ۔انہوںنے کہاکہ نیرہ نور کی پرکشش آواز موسیقی کی دنیا میں ہمیشہ گونجتی رہے گی ۔

بلاول بھٹو زرداری نے نیرہ نور مرحومہ کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے نیرہ نور کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں