بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری کا مولانا فضل الرحمان کی اے پی سی کی شرکت کا اعلان

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کی دعوت قبول کر لی ، پی پی چیئرمین نے آل پارٹیز کانفرنس میں شریک ہونے کا فیصلہ کیا ہے، اے پی سی میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بھی شریک ہوں گے۔

ترجمان بلاول بھٹو زرداری کے مطابق چیئرمن پیپلز پارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کے اے پی سی میں خود شریک ہونے کا فیصلہ کیا ہے،اے پی سی میں چیئرمن بلاول کی قیادت میں پارٹی وفد شریک ہوگا، مصطفی نواز کھوکھر نے کہا وفد میں پارٹی کے سینئر قائدین شامل ہوں گے ،بلاول بھٹو زرداری اپوزیشن کی تحریک کے حوالے سے پارٹی کی پالیسی اے پی سی میں رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں