اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو ان کی نویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو نے قائدِ عوام کے عدالتی قتل کے بعد اپنے ذاتی دکھ کو بھلا کر قوم کا مفاد مقدم رکھا۔
اپنے پیغام میں بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر بلاول بھٹو زرداری نے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو ان کی نویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوںنے کہاکہ مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو ہمت و شجاعت کا پیکر تھیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اْن کی جمہوریت کیلئے جدوجہد اور قربانیاں تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ بیگم نصرت بھٹو نے قائدِ عوام کے عدالتی قتل کے بعد اپنے ذاتی دکھ کو بھلا کر قوم کا مفاد مقدم رکھا۔ انہوںنے کہاکہ انہوں نے آئندہ نسلوں کے روشن مستقبل کی خاطر ملک کی جمہوریت پسند قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ بیگم نصرت بھٹو نے آمریت کے خلاف ایک تاریخی تحریک کی قیادت کی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ وہ ایک وزیراعظم کی بہو، دوسرے وزیراعظم کی اہلیہ اور اسلامی دنیا کی پہلی منتخب وزیراعظم کی والدہ تھیں۔ انہوںنے کہاکہ وہ سر شاہنواز بھٹو کی بہو، ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم شہید بھٹو کی اہلیہ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی والدہ تھیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ وہ بذات خود بھی پروقار، حوصلہ مند اور تاریخ ساز شخصیت تھیں،جیالوں اور عوام کے دلوں میں مادرِ جمہوریت ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی بیگم نصرت بھٹو کے مشن کو پایہ تکمیل پر پہنچانے کے لیئے سرگرمِ عمل رہے گی،وہ عظیم مشن جس کی خاطر مادرِ جمہوریت نے جدوجہد کی اور مصائب برداشت کئے