اسلام آباد (عکس آ ن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تاریخ کے عظیم فٹبالر پیلے کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پوری دنیا میں فٹ بال کے کھیل کی مقبولیت میں پیلے کے گہرے اثرات ہیں۔بلاول بھٹو زر داری نے کہاہک پیلے کی وفات پر پاکستان بالخصوص سندھ میں کراچی کے لیاری سمیت دنیا بھر میں فٹبال کے مداح سوگ کی کیفیت میں ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دنیا بھر کے فٹ بال شائقین کے ساتھ اہلیان لیاری سے پیلے کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہاکہ پیلے نے فٹ بال کے کھیل کو ایک نئی شان دی، دنیا اس عظیم کھلاڑی کی ممنون ہے۔