لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ اگر فلم انڈسٹری کو ماضی کی طرح عروج پر لے جانا ہے تو اس کے لئے بلا تعطل فلمیں بنانا ہوں گی ،ہمیں جدید ٹیکنالوجی کی جانب سفر کے لئے اپنی رفتار کو مزید تیز کرنا ہوگا ، ہمیں پنجابی فلموں میں اپنے ماحول کی عکاسی کرنا ہو گی ۔
ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو نئے چہرے میسر آرہے ہیں اور یہی فلم انڈسٹری کا مستقبل ہیں ، اداکاروں کے مقابلے میں اداکاراؤں کی زیادہ تعداد سامنے آئی ہے ۔ جب فلم انڈسٹری ترقی کرے گی تو مزید نئے فنکار وں کی کھیپ بھی میسر آئے گی ۔معمر رانا نے کہا کہ حالیہ برسوں میں فلمیں بننے کی تعداد بڑھی ہے جس سے انڈسٹری کو سہارا ملا ہے لیکن عروج حاصل کرنے کے لئے یہ تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے ۔