دھماکوں کی گونج

بغداد، دھماکوں کی گونج سے لرزاٹھا، یکے بعد دیگرے 3 راکٹ حملے

بغداد (عکس آن لائن) بغداد ایئرپورٹ کے فوجی سیکٹر کے قریب تین راکٹ فائر کیے گئے، واقعہ پارلیمنٹ کے اجلاس سے قبل پیش آیا، کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق بغداد ایئرپورٹ کے قریب راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہاکہ ایک راکٹ فوجی ہوائی اڈے پر عراقی فورسز کے قریب فائر کیا گیا، دوسرا حملہ کیمپ کرپر کے قریب جو ایک امریکی حراستی مرکز تھا اور تیسرے حملے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔

لیکن خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔عراقی فوج کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز علی الصبح بغداد ایئرپورٹ کے فوجی سیکٹر کے قریب کاتیوشا کے تین راکٹ داغے گئے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ حملہ پارلیمنٹ کے اجلاس سے کچھ گھنٹے قبل ہوا تھا جو نئی حکومت کے نامزد وزیراعظم مصطفی الکدھمی کی مجوزہ حکومت کو ووٹ دے گا۔بعد ازاں عراقی سیکیورٹی فورسز نے بغداد کے مغرب میں واقع البرکیہ علاقے میں راکٹوں کے لانچنگ پیڈ کا پتہ لگا لیا ہے تاہم دوسری جانب سے کسی گروپ نے فوری طور پر حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

عراقی سیکیورٹی عہدیدار نے ضابطوں کے عین مطابق اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ہے کہ ایک راکٹ فوجی ہوائی اڈے پر عراقی فورسز کے قریب داغا گیا ، دوسرا کیمپ کرپر کے قریب اور آخری جہاں امریکی فوجیں اڈے قائم ہیں۔ یاد رہے کہ صدام حسین کو پھانسی سے قبل کیمپ کرپر جیل میں رکھا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں