پشاور (عکس آن لائن)قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا ہے کہ بعض سیاسی جماعتیں لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کر رہی ہیں، وہ وہی لیول پلیئنگ فیلڈ مانگ رہی ہیں جو 2018ء میں انہیں ملی۔ ایک انٹرویومیں آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا کہ الیکشن کے لیے ماحول سازگار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا حصہ بنے لیکن وزارت نہیں لی، پی ڈی ایم آ کر نہ سنبھالتی تو ہم ڈیفالٹ کر جاتے۔آفتاب شیر پاؤ نے کہاکہ جے یو آئی اور اے این پی سمیت پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سے بات چیت جاری ہے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ ضلعی سطح پر ہی کی جائے گی۔
قومی وطن پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہم یہی سمجھتے ہیں کہ پہلے الیکشن میں عوامی نمائندے نہیں آئے، پی ٹی آئی نے 9 سال حکومت کی اس میں صوبے کو بگاڑ دیا، نگراں حکومت میں جو بیٹھے ہیں وہ اس کے لیے کام کریں۔