چیف الیکشن کمشنر

بظاہر کے پی حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے میں سنجیدہ ہی نہیں،چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد(عکس آن لائن)چیف الیکشن کمشنر جلال سکندر سلطان نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کیس میں ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے کے پی حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے میں سنجیدہ ہی نہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ رکن خیبرپختونخوا ارشاد قیصر نے کہا کہ کے پی حکومت ایکٹ کی شقیں نافذ نہیں کرسکی، الیکشن کیسے ہوں گے؟، حلقہ بندیوں کے رولز ہی نہیں بن سکے، رولز تو بنالیں تاکہ کمیشن جائزہ لے سکے۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جلال سکندر سلطان نے کہا کہ معاملات ایسے نہیں چلنے دیں گے، ایسے ہی چلتا رہا تو صوبائی حکومت کیخلاف سخت حکم جاری کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے سماعت 18 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں