عمران خان

بس بہت ہوگیا!مجھے بدنام کرنے کیلئے میرے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے، عمران خان

اسلام آباد(نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے بدنام کرنے کیلئے میرے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں اس شدید پراپیگنڈے پر نگاہ رکھے ہوئے ہوں جو مجرموں کا پی ڈی ایم نامی گروہ میرے خلاف کررہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اس پراپیگنڈے کی وجہ وہ خوف ہے جس کا یہ پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث شکار ہیں۔

چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پشاور جلسے میں ، میں ان سب کو باضابطہ جواب دوں گا جو مجھے بدنام کرنے کیلئے میرے الفاظ کو جان بوجھ کر توڑ مروڑ رہے ہیں۔ بس بہت ہوگیا!

اپنا تبصرہ بھیجیں