بزدار حکومت

بزدار حکومت کا ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بڑا اقدام،14 مارچ کو پنجاب کلچرل ڈے منانے کی منظوری

لاہور (عکس آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 14 مارچ کو پنجاب کلچرل ڈے منانے کی منظوری دے دی ہے۔

محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیراہتمام پنجاب کلچرل ڈے پر ڈویژن اور ضلع کی سطح پر ثقافتی شوز منعقد ہوں گے۔ لوک فنکار پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کریں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کلچرل ڈے منانے کا مقصد محبت، بھائی چارے اور یگانگت کو عام کرنا ہے ۔ اپنی ثقافت کو یاد رکھنے والی قومیں ہی ترقی کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ثقافت اپنی ایک منفرد حیثیت رکھتی ہے۔ پنجاب کلچرل ڈے کو بھرپور طریقے سے منائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں