دبئی (عکس آن لائن) قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق احمد نے کہاہے کہ بر اعظم اچھا کھیل رہے ہیں، بس بدقسمتی چل رہی ہے، سری لنکا کیخلاف فائنل میں غلطیوں سے سیکھ کر جذبے کیساتھ کھیلیں گے، فائنل کیلئے تبدیلیاں ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل سے قبل سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں پاکستان سری لنکا کے ہاتھوں شکست کھا گیا، دونوں ٹیمیں 11 ستمبر کو دوبارہ فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔
پاکستان کی شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ بولرز مسلسل کھیل رہے ہیں، ریسٹ بھی دینا ضروری ہے، ہم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ اچھی کھیل رہے ہیں، تمام ٹیموں کے مڈل آرڈر سنچریاں نہیں بنا رہے، بیٹنگ پر زیادہ تبصرہ نہیں کروں گا، خوش اور پر اعتماد بھی ہوں۔ثقلین مشتاق نے کہا کہ بابر اعظم اچھا کھیل رہے ہیں، بس بدقسمتی چل رہی ہے، سری لنکا کیخلاف فائنل میں غلطیوں سے سیکھ کر جذبیکیساتھ کھیلیں گے، فائنل کیلئے تبدیلیاں ہوں گی،کچھ کھلاڑیوں کو آج کے میچ میں آرام دیا گیا تھا۔