چینی میڈیکل ٹیم

بر اعظم افریقہ کی مدد کے لیے چینی میڈیکل ٹیم کی 230 ملین مریضوں کی تشخیص اور علاج

بیجنگ (عکس آن لائن)بر اعظم افریقہ کی مدد کے لئے چین نے 1963 سے 2023 کے آخر تک کئی میڈیکل ٹیمز بھیجیں ہیں اور اس وقت بھی افریقہ میں 44 چینی میڈیکل ٹیمز میں 863 ارکان بر اعظم افریقہ کے 43 ممالک کے 94 مقا مات پر اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں ۔

چین نے افریقہ کے 41 ممالک اور خطے کے 46 ہسپتالوں سے تعاون پر مبنی تعلقات قائم کر رکھے ہیں جس کے تحت امراض قلب ، کریٹیکل کیئر میڈیسن، ٹراما سینٹرز اور اینڈوسکوپی سمیت 25 سینٹرز کی مشترکہ تعمیر کی گئی ہے جب کہ موتیا کے علاج ، دل کی سرجری، کٹے ہوئے ہونٹ اور تالو کی سرجری سمیت مختلف بیماریوں کے شکار ہزاروں مریضوں کا مفت کلینکس میں علاج کیا گیا ہے۔