لاس اینجلس (عکس آن لائن ) ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی نے اداکار بریڈ پٹ سے علیحدگی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے،
کہ انہوں نے بریڈ پٹ سے اپنے کنبے کی فلاح و بہبود کے لیے علیحدگی اختیار کی تھیں۔
ووگ گلوبل نیٹ ورک سے گفتگو کے دوران انجلینا جولی نے کہا کہ میں نے اپنے کنبہ کی بہتری کے لیے بریڈ سے علیحدگی اختیار کی ،
اور یہ میراصحیح فیصلہ تھا۔انہوں نے کہاکہ وہ اپنے خاندان والوں کو اس تکلیف سے نکالنے پر پر توجہ دے رہی ہیں.
کیونکہ لوگوں نے میری خاموشی کا فائدہ اٹھایا ہے اور میرے بچوں نے میڈیا میں اپنے بارے جھوٹ دیکھا ہیں،
لیکن میں میڈیا کو یاد دلاتی ہوں کہ وہ سب سچ جانتے ہیں۔45 سالہ اداکارہ کی پٹ کے ساتھ 2014 میں شادی ہوئی تھی .
اور سابق جوڑے، جسے برینجلینا بھی کہا جاتا تھا، کی 2016 میں طلاق ہوگئی،
ان کے چھ بچے ہیں جن میں سے تین لے پالک اور تین ان کے اپنے ہیں،
انہوں نے اس بات چیت میں اپنے بچوں کے بارے میں کہاکہ در حقیقت، وہ چھ بہت بہادر،
بہت مضبوط نوعمر بچے ہیں جو گود لینا اور یتیم خانے جیسے الفاظ کو بہت مثبت طریقے سے لیتے ہیں۔