لندن(عکس آن لائن)برطانوی وزیرِ اعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ ہم برطانیہ میں مسلم کمیونٹی کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کو برداشت نہیں کریں گے۔گیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ممبر آف پارلیمنٹ افضل خان نے پارلیمنٹ میں مسئلہ فلسطین پر وزیرِ اعظم رشی سونک سے تشویش کا اظہار کیا۔
ممبر پارلیمنٹ افضل خان کا کہنا تھا کہ حماس اور اسرائیل کے مابین اختلافات شدت احتیار کر چکے ہیں، 6 سال کے فلسطینی مسلم بچے کو شکاگو میں قتل کر دیا گیا، گزشتہ چند دنوں میں برطانیہ میں بھی اسلاموفوبیا میں اضافہ ہوا ہے۔افضل خان نے مزید کہا کہ فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے برطانیہ کی مسلم کمیونٹی میں تشویش پائی جاتی ہے۔
دوسری جانب پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران برطانوی وزیرِ اعظم رشی سونک کا کہنا تھا کہ ہم برطانیہ میں مسلم کمیونٹی کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کو برداشت نہیں کریں گے، ہم اس مشکل کی گھڑی میں تمام کیمونٹیز کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیرِ اعظم رشی سونک کا یہ بھی کہنا تھا کہ 24 ملین پانڈ برطانوی مسلم کمیونٹی، مساجد اور سینٹرز کے لیے مختص کر دیے ہیں۔