کورونا مریضوں

برطانیہ میں ایک دن میں 50 ہزار کورونا کیس،ٹیئرفائیولاک ڈائون کا آغاز

لندن (عکس آن لائن)برطانیہ میں کورونا مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، ایک دن میں 50 ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے۔ایک دن میں سب سے زیادہ کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد برطانوی حکومت نے ٹیئر فور لاک ڈاون کو ٹیئر فائیو لاک ڈاون میں تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے اسپتالوں میں جگہ تقریبا ختم ہو گئی، اساتذہ یونینز نے اگلے ہفتے اسکول کھولنے کے بجائے آن لائن کلاسز کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ادھر امریکا میں کورونا سے مجموعی اموات ساڑھے تین لاکھ کے قریب پہنچ گئیں۔ بھارت میں کیسز کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرگئی۔انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر سٹی بھی کورونا کی زد میں آگیا، کھلاڑیوں اور کلب سے وابستہ کئی افراد کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں، جس وجہ سے پریمیئر لیگ کا میچ ملتوی کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں