لندن (عکس آن لائن) برطانوی نرسوں کی ایک تنظیم بی اے سی سی این کی سربراہ نے ملک بھر کے اسپتالوں میں کورونا کے ہزاروں مریضوں کے داخلے کے پیش نظر نرسوں کی شدید کمی کے بارے خبردار کیا ہے۔
برٹش ایسوسی ایشن آف کریٹیکل کیئر نرسس، کی سربراہ نکی کرِڈ لینڈ نے کہا ہے کہ نیشنل ہیلتھ سروس کے پاس انتہائی نگہداشت کے شعبے میں نرسوں کی تعداد مریضوں کے مقابلے میں ناکافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 6 مریضوں کے لیے صرف ایک نرس موجود ہے۔دوسری جانب برطانوی ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ پرسنل سیفٹی کٹس کے فقدان کی وجہ سے میڈیکل اسٹاف ممبر کی موت کی ذمہ داری مقامی اسپتالوں کے سربراہوں پر عائد ہوگی۔
اْدھر برطانوی اسپیشل ٹریٹمنٹ ایسوسی ایشن اور کریٹیکل کیئر نرسوں کی تنظیم بی اے سی سی این نے اپنے مشترکہ بیان میں خبردار کیا ہے کہ اضافی طبی خدمات کی فراہمی کے لیے وافر اسٹاف موجود نہیں ہے۔