نا ئب صدر برا زیل

برازیل اور چین نے ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے، نا ئب صدر برا زیل

بیجنگ (عکس آن لائن) برازیل کے نائب صدر گیرالڈو الکمین نے چین کا سرکاری دورہ کیا۔ حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ اس سال چین اور برازیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہے۔ گزشتہ 50 سالوں میں، برازیل اور چین نے ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مستحکم کیا گیا ہے. برازیل اور چین کے درمیان تجارتی حجم میں 17 گنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ہم زیادہ سے زیادہ چینی کمپنیوں کو برازیل میں کاروبار کرتے ہوئے دیکھیں گے۔ اس وقت چین کی اسٹیٹ گرڈ کارپوریشن برازیل میں 1,500 کلومیٹر سے زیادہ بجلی کی ٹرانسمیشن لائنیں تعمیر کر رہی ہے، جو کہ برازیل کے لئے ایک بہت اہم منصوبہ ہے.

الکمین نے کہا کہ چین نے غربت کے خاتمے، اشتراک ، معاشی ترقی اور سائنسی اور تکنیکی ترقی کو فروغ دینے میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ 40 سال سے بھی کم عرصے میں تقریباً 800 ملین افراد کو انتہائی غربت سے نکالا گیا ہے ،یہ ایک ایسی کامیابی ہے جسے دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ قحط کا خاتمہ اور انتہائی غربت میں کمی برازیل کی بھی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے شعبہ جات میں ہم سب مل کر کام کر سکتے ہیں. میں کثیرالجہتی کا مضبوط حامی ہوں، جس کی دنیا کو ضرورت ہے۔

الکمین نے یہ بھی کہا کہ اس وقت چین عالمی اقتصادی ترقی کا محرک ہے۔ جب چین کی معیشت خوشحال ہوتی ہے تو اس سے صرف چین ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو فائدہ ہوتا ہے۔ چین عالمی اقتصادی ترقی کے انجنز میں سے ایک ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ چین ترقی کرتا رہے گا جیسا کہ اس نے گزشتہ چند دہائیوں میں کیا ہے۔ یہ سب کے لئے مثبت اور فائدہ مند ہے.