لاہور(عکس آن لائن )صوبائی دارالحکومت میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت مزید 9روپے اضافے سے345روپے فی کلو ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت6روپے اضافے سے238روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈے 166روپے فی درجن پر مستحکم رہے ۔ رمضان کا پہلا دن ہونے کی وجہ سے برائلر گوشت کی طلب میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دکانداروں نے بھی منہ مانگے دام وصول کئے ۔ مختلف مقامات پر دکانداروں نے سرکاری نرخ345روپے کی بجائے400سے420روپے فی کلوفروخت جاری رکھی ۔ دکانداروں نے صرف جان پہچان رکھنے والے گاہکوں کو برائلر گوشت کی فروخت کی جبکہ کسی کارروائی کی صورت میں انجان گاہکوں کو گوشت ختم ہونے کا کہا جاتا رہا ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین، بیلٹ اینڈ روڈ میڈیا کمیونٹی سمٹ فورم 2024 کا انعقاد
- چین بیرونی ممالک کے ساتھ عوامی تبادلوں کو آسان بنانے کی کوشش کرتا رہے گا،چینی وزارت خارجہ
- جی 7 کی جانب سے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں ، چینی وزارت خارجہ
- چینی خصوصیات کی حامل بڑے ملک کی سفارت کاری کے کامیاب دس سال
- چینی صدر کا مسئلہ فلسطین پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد پر زور