میاں خرم الیاس

برآمدی شعبہ کیلئے بجلی سبسڈی کے خاتمہ سے برآمدات کم ہو جائیں گی ‘میاں خرم الیاس

لاہور( عکس آن لائن)چیئرمین ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہو میاں خرم الیاس نے قرض پروگرام کی بحالی کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ کی شرائط پر وفاقی کابینہ کی طرف سے اگلے ماہ سے برآمدی شعبے کیلئے بجلی پر سبسڈی ختم کرنے،سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی بجلی مہنگی کرنے کی منظور ی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سبسڈی کے خاتمہ کے بعدبجلی کی قیمتوں میں اضافہ صنعتی شعبہ کیلئے تباہ کن ہوگا ،سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ اور ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ فارمولہ ظالمانہ فیصلہ ہے بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں پہلے ہی ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے ،

ہائیکورٹ لاہور بھی اس کے خاتمہ کا فیصلہ دے چکا ہے اس لیے فیول ایڈجسٹمنٹ فارمولہ یکسر ختم کیا جائے ۔اس سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے اور ہوشربا بلوں کی عدم ادائیگی پر متعدد صنعتوں کے کنکشن کاٹ دیئے گئے ہیں۔صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ برآمدی شعبہ میں بجلی سبسڈی کے خاتمہ سے بجلی مہنگی ہوگی صنعتی شعبے خاص طور پر برآمدی انڈسٹری کیلئے ایک بڑھا دھچکا ثابت ہوگا۔انہوںنے کہا کہ پاور پلانٹس کے ذریعے مہنگی بجلی کی پیداوار پر انحصار ختم کیا جائے اورمہنگے فرنس آئل کی بجائے تمام پاور پلانٹ گیس پر منتقل کیا جائے تاکہ بجلی کی پیداوار ی لاگت کم ہوسکے ۔مہنگی بجلی کی پیداوار پر انحصار ختم، سستی اور متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کی پلاننگ کی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں