پرویز حنیف

برآمدی شعبوں کیلئے زیر و ریٹڈ رجیم کی بحالی کامجوزہ فیصلہ قابل ستائش ہے ‘ پرویز حنیف

اسلام آباد/لاہور(عکس آن لائن)کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرپرسن پرویز حنیف نے پانچ برآمدی شعبوں کیلئے زیر و ریٹڈ رجیم کی بحالی کے مجوزہ فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر عملی پیشرفت سے پاکستان کی برآمدات میں مزید اضافہ ہوگا،پانچ سالہ تجارتی پالیسی کی دستاویز کی تیاری مثبت اقدام ہے تاہم اہداف کا حصول عملدرآمد سے مشروط ہے ، پاکستان اتنی صلاحیت رکھتا ہے کہ تجارتی پالیسی میں برآمدات کے ہدف میں10ارب ڈالر کا اضافے کو حاصل کرنا نا ممکن نہیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پانچ برآمد ی شعبوں کے لئے زیر ریٹڈ رجیم کی بحالی کے مجوزہ فیصلے کو ہر سطح پر سراہا گیا ہے اس لئے کسی ادارے کی جانب سے اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالی جانی چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ پانچ سالہ تجارتی پالیسی کی دستاویزپر عملدرآمد بارے آگاہ کرے کیونکہ زبانی کلامی دعوئوں سے اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئی تجارتی پالیسی میں برآمدات میں10ارب ڈالر اضافے کا ہدف رکھا گیا ہے جو پاکستان کی کی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے نا ممکن نہیں لیکن حکومت کو چاہیے کہ انفراسٹر اکچر اور پیداوار کے حصول میں پائی جانے والی رکاوٹوں کو دور کرے اور اسی طرح ریفنڈز،ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی مشکلات کو بھی حل کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں