' بہار بیگم

بدقسمتی ہے فلم انڈسٹری کے سر پر کسی حکومت نے ہاتھ نہیں رکھا’ بہار بیگم

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بہار بیگم نے کہا ہے کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ فلم انڈسٹری کے سر پر کسی حکومت نے ہاتھ نہیں رکھا،جب تک سب لوگ ایمانداری سے کام نہیں کریں گے حالات میں بہتری ممکن نہیں ہے۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ سلطان راہی مرحوم کے زمانے میں کئی کئی دن تک گھر کی شکل نہیں دیکھتے تھے کیونکہ 24گھنٹے کام کرنا پڑتا تھا۔آج کل تونہ فلم کا سکرپٹ ہوتا ہے اور نہ مکمل ڈائیلاگ، پہلے تو کئی کئی دن گانے کی بھی ریہرسل ہوتی تھی۔

اب ریڈی میڈکام ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے انڈسٹری سے سب کچھ کمایا ، آج وہ گھروں میں بیٹھے ہیں۔ جب یہ لوگ خاموش ہیں تو پھر باقی لوگ کیوں آگے آئیں۔ ہماری فلم اچھی ہے یا بری ہم اپنی ہی فلم کو لفٹ نہیں کراتے۔ اپنی فلموں کو سینما تک نہیں دیتے، موجودہ حالات دیکھ کر دکھ ہوتا ہے اور اندر سے دل جلتا ہے۔ بہار بیگم نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ فلم انڈسٹری کے سر پر کسی حکومت نے ہاتھ نہیں رکھا۔ ہماری انڈسٹری میں دوغلا پن اور منافقت بہت زیادہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں