قمر زمان کائرہ

بدتمیزی ، ہٹ دھرمی اور دوسروں کی نہ سننے کی روش سے معاشرے میں کوئی بہتری نہیں آ سکتی ، قمر زمان کائرہ

کھاریاں کینٹ ( عکس آن لائن) مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ بدتمیزی ، ہٹ دھرمی اور دوسروں کی نہ سننے کی روش سے معاشرے میں کوئی بہتری نہیں آ سکتی۔مشیر امور کشمیر نے گورنمنٹ ڈگری کالج کھاریاں کینٹ کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی پائیدار ترقی و خوشحالی کے لیے تعلیم کا حصول اہم ہے ۔ انہوںنے کہاکہ معاشرے کی حقیقی تعمیر ارتقاء کے عمل سے ممکن ہے جس میں اعلی تعلیم کا کلیدی کردار ہے۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ ہم تعلیم کے میدان میں دنیا سے پیچھے رہے گئے ہیں ، سوال اور مکالمہ اچھی تعلیم کی بنیادی جزویات ہیں۔

مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ بدتمیزی ، ہٹ دھرمی اور دوسروں کی نہ سننے کی روش سے معاشرے میں کوئی بہتری نہیں آ سکتی۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ سیاست کوء بری چیز نہیں ، یہ ملک سیاست سے بنا تھا، سیاست میں منفی رجحانات کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔کالج کے پرنسپل نے مشیر آمور کشمیر کو کالج میں موجود تدریسی سہولیات سے متعلق آگاہ کیا ۔قمر زمان کائرہ نے شجر کاری مہم کے تحت کالج میں پودا بھی لگایا

اپنا تبصرہ بھیجیں