روس

بحری مشقیں آئرش ساحل سے دور منتقل کی جائیں گی، روس

ڈبلن(عکس آن لائن)روس نے کہا ہے کہ وہ اپنی بحری مشقوں کو آئرلینڈ کے ساحل سے دور منتقل کردے گا۔میڈیارپورٹس ک ے مطابق ڈبلن میں روسی سفیر نے بیان میں کہا کہ ان بحری مشقوں کو آئرش اقتصادی زون سے باہر منتقل کیا جائے گا، تاکہ ماہی گیری کی سرگرمیوں میں کوئی رکاوٹ نہ پیش آئے۔

یہ مشقیں تین سے پانچ فروری سے آئرلینڈ کے جنوبی مغربی ساحل سے دو سو چالیس کلومیٹر دور بین الاقوامی پانیوں میں آئرش اکنامک زون کی حدود میں شروع ہونا ہیں۔ نیٹو اتحاد اور یورپی یونین کے ارکان ممالک نے روسی بحریہ کی مشقوں پر خدشہ ظاہر کیا تھا کہ روس یوکرائن پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ آئرلینڈ یورپی بلاک کا حصہ ہے تاہم نیٹو اتحاد کا رکن نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں