لاہور(نمائندہ عکس) سینئر صوبائی وزیر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ بجٹ بحران کے پروڈیوسرز کو بھاری آئینی قیمت چکانا پڑیگی،پنجاب کو آئینی بحران کا شکار کرنیوالے بد کردار تاریخ کے اصل میر جعفر ہیں،اپنے سیاسی مستقبل پر کالک ملنے والے جلد عہدے سے فارغ ہو جائینگے۔اپنے بیان میں سینئر صوبائی حسن مرتضی نے کہا کہ انہوں نے ذاتی انا کی خاطر 9کروڑ عوام کا مستقبل دا پر لگایا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کی ذاتی ضد پوری کرنے کیلئے چیف سیکرٹری اور آئی جی کو پنجاب اسمبلی نہیں بلا سکتے،کسٹوڈین آف دی ہاس ،ڈریکولا آف کانسٹی ٹیوشن بن چکا ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ پنجاب اسمبلی کو کھیلیں گے نہ کھیلنے دینگے کے فارمولے پر چلا رھے ہیں،چودھری صاحب اپنے آخری سیاسی ایام ظہور الٰہی روڈ پر گزارنے کی تیاری پکڑیں۔اتحادی حکومت ملک میں سیاسی استحکام کے لیے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کی برازیل سے چین واپس روانگی
- چین میں صنعتی روبوٹس کی کثافت دنیا میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی
- چین برازیل کے ساتھ باہمی تعلقات کی مزید ترقی کا خواہاں ہے، چینی وزارت خارجہ
- چین اور برازیل کے تعلقات دوطرفہ تعلقات گلوبل ساؤتھ کو فائدہ پہنچائیں گے، چینی میڈیا
- برا زیل کے ساتھ اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مسلسل مستحکم کیا جائے، چینی صدر