لاہور (کورٹ رپورٹر ) لاہورہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر وفاقی حکومت کے وکیل سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔
جمعرات کو لاہورہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ جسٹس علی باقر نجفی نے منیر احمد سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے نیپرا کی اتھارٹی کوچیلنج کردیا اور موقف دیا کہ نیپرا کی اتھارٹی مکمل نہیں ہے اور مکمل اتھارٹی ہونے کے بعد ہی نیپرا قانونی طور پر احکامات جاری کرسکتا ہے۔ عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی۔