سندھ ہائی کورٹ

بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس لاگو کرنے کا معاملہ، سندھ ہائی کورٹ نے درخواست منظور کرلی

کراچی(نمائندہ عکس) سندھ ہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس لاگو کرنے کے معاملے پردرخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔ بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس لاگو کرنے کے معاملے پر انجمن تاجران سندھ نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروادی۔ عدالت نے درخواست کی آج ہی سماعت کرنے کی استدعا کو منظور کرلیا ہے جبکہ سماعت کچھ دیر بعد ہوگی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چھوٹے تاجر اس زمرے نہیں آتے، حکومت کا فیصلہ غیر قانونی ہے۔

درخواست انجمن تاجران کراچی ڈویژن کے صدر جاوید شمس کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ انجمن تاجران سندھ کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس کا نفاذ بجٹ 2022 میں شامل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں