باکسر عامر خان

باکسر عامر خان کو لوٹنے کا الزام، ملزمان پر فردِ جرم عائد

لندن (عکس آن لائن)پاکستانی برٹش باکسر عامر خان کو لوٹنے کے الزام میں گرفتار 3 افراد پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گرفتار 25 سالہ احمد بانا، 24 سالہ نور الامین اور 20 سالہ ڈینٹ کیمبل کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا، ملزمان کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

پولیس کے مطابق تینوں ملزمان کا تعلق شمالی لندن سے ہے۔یاد رہے کہ 35 سالہ سابق باکسر 18 اپریل کو اپنی اہلیہ کے ہمراہ لیئٹن کے علاقے میں موجود تھے جب کچھ افراد نے گن پوائنٹ پر ان سے 70 ہزار پائونڈ کی گھڑی چھین لی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں