باکسر عامر خان

باکسر عامر خان نے کورونا ویکسین لگوالی

لندن (عکس آن لائن) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگوالی۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر عامر خان نے اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ ہسپتال میں موجود ہیں اور کورونا ویکسین لگوا رہے ہیں۔عامر خان نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ آخرکار! میں نے بھی کورونا ویکسین لگوالی۔باکسر نے لکھا کہ میں کورونا ویکسین لگوا کر بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ StaySafe بھی استعمال کیا۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 58 لاکھ تک پہنچ گئی ، اس مہلک وائرس سے اب تک 25 لاکھ 72 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں