لندن (عکس آن لائن)عالمی شہرت یافتہ کم عمر ترین باکسنگ چمپئن پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنے گھر کے باہر فلسطینی پرچم لہرادیا باکسر عامر خان نے اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری کا شکار مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے اس حوالے سے باکسر عامر خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے گھر کی تصویر شیئر کی جس میں اْن کے گھر کے باہر فلسطینی پرچم لگا ہوا ہے۔
عامر خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اْنہوں نے برطانیہ میں اپنے گھر فلسطین کا پرچم لگا لیا ہے۔اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ FreePalestine بھی استعمال کیا جس کا مطلب ہے کہ فلسطین کو آزاد کرو۔