لاہور (عکس آن لائن ) سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت میں جھوٹے کیس بنائے گئے، پی ٹی آئی حکومت کی دوران بھی ایف آئی اے نے کہا کہ ہمارے پا س کو ئی ٹھوس ثبوت نہیں ،میں اور شہباز شریف عدالت سے سرخرو ہوئے ۔
حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف بھی با عزت بری ہورہے ہیں ، جھوٹے کیس بنا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایاگیا اور قوم سے جھوٹ بولا گیا، جن لوگوں نے جھوٹے کیس بنائے وہ بھی آج کٹہرے میں ہیں۔
حمزہ شہبازکاکہنا تھا کہ اس ملک کا وقت قیمتی ہے اور عوام کا وقت قیمتی ہے، ہم سب کو مل کر لوگوں کے مستقبل کے حوالے سے جامع حکمت عملی اپنانی چاہیے، میں سیاسی کارکن ہوں میری امید اور دعا ہے کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہیے، میں جھوٹے کیس بنانے والوں کو اللہ کے حوالے کرتا ہوں ، لیول پل ہینگ فیلڈ انتخابات کے فئیر اینڈ فری ہونے کے لئے ضروری ہے جب الیکشن ہوں گے تب سب کو نظر آئے گا۔