علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے گرد گھیرا تنگ، ایک اور نوٹس جاری

اسلام آباد (عکس آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کو 6فروری کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)نے علیمہ خان کو انسدادِ دہشتگردی ونگ میں پیش ہونے کا نوٹس دیا ہے، ان پر ریاست مخالف نفرت انگیز مجرمانہ سازش کا الزام ہے۔علیمہ خان کے خلاف وزارتِ داخلہ کے سیکشن افسر کی شکایت پر انکوائری درج کی گئی جبکہ دیگر پر بھی ریاست مخالف مجرمانہ سازش کی انکوائری کی جا رہی ہے،

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ اور دیگر کے خلاف الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے ذریعے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے کی انکوائری درج کی گئی ہے۔بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف ریاستی اداروں کو بدنام کرنے اور فوج اور عوام کو تقسیم کرنے کی سازش کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایف آئی اے نے علیمہ خان کو سرائبر کرائم کے نتیجے میں بھی انکوائری کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں